ملالہ یوسف زئی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تقریبِ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری زندگی کا قیمتی دن ہے، عصر اور میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، نکاح کی سادہ تقریب برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم آگے کے سفر کے لیے ایک ساتھ چلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں طالبان کے حملے میں ملالہ یوسف زئی زخمی ہوگئی تھیں ، جس کے بعد اس نے پاکستان ترک کردیا اور وہ آجکل برطانیہ میں مقیم ہیں۔

News Code 1908789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha