ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو72رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو72رنز سے شکست دے دی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو72رنز سے شکست دے دی ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر117رنز ہی بنا سکی ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر محمد رضوان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 15سکور بنا کر آوٹ ہو گئے ۔کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 66سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔فخر زمان بھی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 8سکور بنا کر آوٹ ہوگئے ۔محمد حفیظ جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31سکور بناکر آوٹ ہوئے۔شعیب ملک نے 18گیندوں پر نا قابل شکست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54رنز بنائے ا ور ناٹ آوٹ رہے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے کرس گرویز نے دو جبکہ حمزہ طاہر اور سفیان شریف نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

News Code 1908770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =