4 اکتوبر، 2021، 9:23 AM

مالیاتی اسکینڈل پینڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں سمیت کئی عالمی رہنما شامل

مالیاتی اسکینڈل پینڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں سمیت کئی عالمی رہنما شامل

صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے نے پانامہ پیپرز کے بعد مالیاتی اسکینڈل " پینڈورا پیپرز" کو بھی فاش کردیا ہےجس میں 700 پاکستانیوں سمیت کئی عالمی رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے نے پانامہ پیپرز کے بعد مالیاتی اسکینڈل " پینڈورا پیپرز" کو بھی فاش کردیا ہےجس میں  700 پاکستانیوں سمیت کئی عالمی رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم نے پانامہ پیپرز کے بعد اب ایک اور مالیاتی اسکینڈل بے نقاب کیا ہے جس کا نام پنڈورا پیپرز رکھا گیا ہے۔ پینڈورا پیپرز کے مطابق 700 پاکستانی باشندے بھی اس مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہیں جن کی آف شور کمپنیاں ہیں۔ ان میں شامل نمایاں ناموں میں وزیر خزانہ شوکت ترین، فیصل واوڈا، مونس الٰہی، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار، خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار، وفاقی وزیر علی محمد خان، راجہ نادر پرویز، سینئر وزیر عبدالعلیم خان شامل ہیں۔

ذرائع  کے مطابق پینڈورا لیکس میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر،روس کے صدر ولادیمیر پوتین،اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ،یوکرائن ، کینیا،چیک ری پبلک اور لبنان کے وزائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر  کے نام بھی شامل ہیں۔

News ID 1908391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha