11 ستمبر، 2021، 5:29 PM

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی افغانستان کو امداد فراہم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی افغانستان کو امداد فراہم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے افغانستان کو نقد رقم کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے افغانستان کو نقد رقم کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کو معاشی بحران سے بچنے کے لیے نقد رقم کی فراہمی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران افغان عوام کے لیے تباہ کن اور دہشت گردوں کے لیے نعمت ثابت ہو گا، سرکریٹری جنرل نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان کو پیسے نہ ملے تو شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

انٹونیو گوٹرس کا کہنا ہے کہ افغان سینٹرل بینک کے 10 ارب ڈالر کے اثاثے بھی بیرونِ ملک منجمد ہیں، افغانستان کو یمن کے طرز پر رقم فراہم کی جا سکتی ہے۔

News ID 1908116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha