3 جون، 2019، 11:26 AM

کرکٹ ورلڈکپ میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا

کرکٹ ورلڈکپ میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا

کرکٹ ورلڈکپ میں آج پاکستان کی قومی ٹیم کا انگلینڈ کی قومی ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہوگا پاکستان پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہار چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ میں آج پاکستان کی قومی ٹیم کا  انگلینڈ کی قومی ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہوگا پاکستان پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہار چکا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان میچ ناٹنگھم کےمیدان ٹرینٹ برج میں کھیلاجائےگا جوکہ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

انگلینڈ کے خلاف آج ہونے والے میچ کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی تھی جب کہ انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ  کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

News Code 1891056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha