25 مئی، 2019، 3:48 PM

راہول گاندھی کی پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش

راہول گاندھی کی پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش

بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے پارلیمانی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیش کش کی ہے جسے پارٹی رہنماؤں نے مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے پارلیمانی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیش کش کی ہے جسے پارٹی رہنماؤں نے مسترد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق راہول گاندھی نے انتخابات میں بدترین ناکامی کے بعد ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیا تھا لیکن کانگریس ورکنگ کمیٹی نے راہول گاندھی کے استعفے کو مسترد کردیا۔

کانگریس جماعت کی اعلیٰ قیادت کا لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لگاتار دوسری کامیابی کے بعد عام انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس جاری ہے۔

کانگریس کی ورکنگ کمیٹی میں جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی، یونائیٹڈ پروگریسو الائنس کی چیئرپرسن اور راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی، سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور کانگریس کی حکمراں ریاستوں پنجاب، مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔

اجلاس شروع ہوتے ہی بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں راہول گاندھی کے مستعفی ہونے کی خبر جاری کی گئی تھی تاہم کانگریس رہنماؤں نے اس خبر کی تردید کردی۔کانگریس رہنما رندیپ سنگھ نے کہا کہ راہول گاندھی کے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

News Code 1890811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha