26 جنوری، 2019، 12:14 PM

ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ کی ونزوئلا کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال

ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ کی ونزوئلا کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے ٹیلیفون پر ونزوئلا کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے ٹیلیفون پر ونزوئلا کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا تھا کہ ایران ونزوئلا میں غیر ملکی مداخلت اور غیر قانونی اقدام کے خلاف ہے اور ایران موجودہ شرائط میں ونزوئلا کی موجودہ حکومت اور عوام کا حامی ہے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ ونزوئلا کی حکومت اور عوام ملک کے اندرونی حالات کا بہتر حل تلاش کرسکتے ہیں۔

News ID 1887602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha