21 اکتوبر، 2018، 10:28 PM

بھارت کا ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے 2 لاکھ روپے دینے کااعلان

بھارت کا ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے 2 لاکھ روپے دینے کااعلان

بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے پنجاب کے ضلع امرتسر میں ٹرین حادثہ میں بہار کے ہلاک ہونیوالے افراد کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے پنجاب کے ضلع امرتسر میں ٹرین حادثہ میں بہار کے ہلاک ہونیوالے افراد کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ حادثہ میں بہار کے 4 مرنے والوں کے رشتہ داروں کو وزیراعلی راحت فنڈ سے ایک ایک لاکھ روپے اور مائیگرینٹ ورکر حادثہ اسکیم کے تحت ایک ایک لاکھ روپے (مجموعی طورپر2 لاکھ روپے) دیئے جائیں گے۔ واضح ہوکہ گزشتہ روز امرتسر میں دھوبی گھاٹ کے نزدیک ریلوے لائن پر کھڑے ہوکر راون جلانے کا پروگرام دیکھنے والے تقریبا 60افراد ٹرین سے کٹ کر موت کے منہ میں چلے گئے اور 70 زخمی ہوگئے تھے۔ اس حادثہ میں بہار کے ضلع گوپال گنج کے چندریکا یادو، ضلع بھاگلپور کے جتیندر داس ، شیوم کے ستیش کماراور پٹنہ کا ایک شخص شامل ہے۔

News ID 1884985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha