مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویت نام کےصدر ٹران ڈائی کوآنگ طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق صدر ٹران ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے ملٹری اسپتال میں ملکی اور غیرملکی ڈاکٹروں کے علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔ صدر ویت نام ٹران ڈائی کافی عرصے سے بیمار تھے اور ان کی علالت کی شدید نوعیت اس وقت سامنےآئی جب وہ ویت نام کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشین صدر کے استقبال کے دوران اپنے پیروں پر کھڑے نہ رہ سکے۔
ویت نام کےصدر ٹران ڈائی کوآنگ طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
News ID 1884151
آپ کا تبصرہ