25 جون، 2018، 9:37 AM

ترکی کے صدر اردوغان کا صدارتی انتخابات میں کامیابی کا اعلان

ترکی کے صدر اردوغان کا صدارتی انتخابات میں کامیابی کا اعلان

ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے موجودہ  صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر اردوغان نے 1۔53 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخاب کی دوڑ میں عوامی اتحاد کے رجب طیب اردوغان، جمہوریت عوام پارٹی کے محرم انجے، کرد سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صلاح الدین دمیر تش، فضیلت پارٹی کے تیمل کرمولا اولو اور وطن پارٹی کے دواُو پیرنچک کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں موجودہ  صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔ انہوں نے اپنے حریفوں کے مدمقابل 53.1 فیصد ووٹ لے کر سبقت حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ منعقد ہوئے۔  ووٹرز کی تعداد کروڑ 63 لاکھ 22 ہزار 632 تھی جب کہ ساڑھے 30 لاکھ بیرون ملک مقیم شہریوں نے بھی ووٹ ڈالا۔

News ID 1881672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha