6 جون، 2018، 12:49 PM

ارجنٹائن نے اسرائیل کے ساتھ میچ منسوخ کرکے فلسطینی بچوں کو شاد کردیا

ارجنٹائن نے اسرائیل کے ساتھ میچ منسوخ کرکے فلسطینی بچوں کو شاد کردیا

ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف ورلڈ کپ 2018 کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں 9 جون کو ہونے والے میچ کو منسوخ کرکے فلسطینی بچوں کو شاد کردیا ہے ۔ فلسطینی بچوں نے اپنے خط میں ارجنٹائن کے کھلاڑيوں سےکہا تھا کہ آپ ہمارے گھروں پر تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف ورلڈ کپ 2018 کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں 9 جون کو ہونے والے میچ کو منسوخ کرکے فلسطینی بچوں کو شاد کردیا ہے ۔ فلسطینی بچوں نے اپنے خط میں ارجنٹائن کے کھلاڑيوں سےکہا تھا کہ آپ ہمارے گھروں پر تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے۔  اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹرایئکر گونزالو ہنگوئین نے کہا ہے کہ ’ہم نے ٹھیک فیصلہ کرلیا‘، ساتھ ہی تصدیق کی کہ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کیا جاچکا ہے۔

مذکورہ اعلان کے بعد فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کی ٹیم کا میچ منسوخ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پی ایف اے کے چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پی ایف اے ارجنٹائن کے کپتان اور کھلاڑیوں کا کھیلوں کے برخلاف مہم کا حصہ بننے سے انکار پر بے حد مشکور ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ پر فلسطینی بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی سے یہ میچ نہ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔مذکورہ خط 3 جون کو اسرائیل میں ارجنٹائن کے سفارتخانے کے حوالے کیا گیا جس میں فلسطینی بچوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ان خاندانوں کے بچے ہیں جن سے چھینی گئی زمینوں پر اب ٹیڈی اسٹیڈیم دوبارہ قائم کیا گیا ہے۔

News ID 1881228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha