31 مئی، 2018، 2:59 AM

فرانسیسی صدر کا سنسنی خیز انکشاف/ سعودی عرب نے لبنانی وزير اعظم کو کئی ہفتہ قید رکھا

فرانسیسی صدر کا سنسنی خیز انکشاف/ سعودی عرب نے لبنانی وزير اعظم کو کئی ہفتہ قید رکھا

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کو کئی ہفتہ یرغمال بنا رکھا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کو کئی ہفتہ یرغمال بنا رکھا تھا۔

اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہاکہ گذشتہ سال سعودی عرب نے لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کو کئی ہفتے قید میں رکھا تھا۔فرانسیسی صدر نے دعویٰ کیا کہ سعد حریری کو آزاد کرانے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا اور اگر ایسا نہ کیا جاتا تو اس وقت لبنان میں خانہ جنگی ہو رہی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اگر فرانس کی بات اس وقت نہ سنی گئی ہوتی تو اس وقت لبنان میں جنگ ہو رہی ہوتی، یہ فرانسیسی سفارتکاری تھی۔ میکرون نے کہا کہ میں یاد دلاتا چلوں کہ لبنانی وزیر اعظم سعودی عرب میں کئی ہفتے تک حراست میں تھے۔

News ID 1881087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha