30 مارچ، 2018، 6:50 PM

روس نے مغربی ممالک کے سفیروں کو طلب کرلیا

روس نے مغربی ممالک کے سفیروں کو طلب کرلیا

روس نے مغربی ممالک کی طرف سے سفارتی یلغار کے جواب میں مغربی سفیروں کو طلب کرلیا ہے اس سے قبل روس نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 60 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے مغربی ممالک کی طرف سے سفارتی یلغار کے بعد روس میں تعینات مغربی سفیروں کو طلب کرلیا ہے اس سے قبل روس نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 60 سفارتکارون کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ روس نے مغربی ممالک سے اپنے سفارتکاروں کے اخراج کو غیر سنجیدہ اور غیر تعمیری اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا جواب کارروائی کا قح محفوظ ہے۔روس نے فرانس، اٹلی، برطانیہ اور جرمنی کے سفیروں کو طلب کرکے انھیں خبردار کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور برطانیہ سمیت اب تک 25 ممالک نے روس کے 150 سے زائد سفارتکاروں کو اپنے ممالک سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔ برطانیہ اور روس کے درمیان اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب برطانیہ نے دوطرفہ جاسوس اسکریپل کو کیمیائی مواد کے ذریعہ قتل کرنے کا الزام روس پر عائد کیا جسے روس نے رد کردیاتھا۔ اس کے بعد سے روس کے خلاف مغربی ممالک کی طرف سے منظم سفارتی یلغار کا سلسلہ شروع ہوگيا۔

News ID 1879720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha