مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ازبکستان کی حکومت نے شادی کی تقریبات کو پرتعیش بنانے اور 150 سے زائد مہمان بلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ازبکستان میں شادی کی تقریبات کو فضول خرچی سے بچانے کےلیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلیے ایک قانونی مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔ مسودے کی شقوں کے تحت شادی کی تقریبات میں 150 سے زائد مہمان بلانے، کھانے میں زیادہ گوشت والی ڈش رکھنے اور فنکشن کےلیے گلوکاروں اور مہنگی گاڑیوں کی بکنگ کرانے پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔
اس مسودے کی شق منظر عام پر آنے کے باوجود ابھی اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو کیا سزا دی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ