مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل ککیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے شام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن بند نہ کیا تو امریکہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کرےگا ۔نکی ہیلی نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ بندی سے متعلق نئی قرار داد پیش کرتے ہوئے شام پر الزام عائد کیا کہ شامی حکومت عام شہریوں پر بمباری کررہی ہے جسے رکوانے کے لیے اور شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے امریکہ شام کے خلاف ملٹری کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے کیوں کہ اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
نکی ہیلی نے 16 روز قبل پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد کے بعد اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کی قرارداد پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ آج شام کی صورت حال بالکل اسی طرح ہے جیسے ایک سال قبل تھی جب شامی حکومت نے شہریوں پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا جس کے جواب میں امریکہ کو شامی فوج کی تنصیب پر فضائی حملہ کرنا پڑا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ شام میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور پشتپناہی جاری رکھے ہوئے ہے امریکہ شام سے دہشت گردوں کے خاتمہ کا خواہاں نہیں ۔ لہذآ جب وہ دہشت گردوں کو کمزور حالت میں دیکھتا ہے تو وہ کھل کر ان کی حمایت میں آجاتا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ شام ، یمن عراق اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام میںم لوث ہے اور اس سلسلے میں اسے سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ