مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ نے شام کو تقسیم کرنے کی امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام کے بارے میں مکر و فریب اور جھوٹ سے کام لے رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں صداقت کی ضرورت ہے اور مغربی ممالک کی رفتار میں صداقت موجود نہیں ہے۔روسی وویر خآرجہ نے کہا کہ 30 روزہ جنگ بندی کے دوران بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہےگا کیونکہ دہشت گرد کسی قانون کے پابند نہیں ہیں اور نہ ہی وہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کرتے ہیں لہذآ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہےگا۔
امریکہ کی شام کو تقسیم کرنے کی کوشش/ مغربی ممالک کی شام کے بارے میں عدم صداقت
روس کے وزیر خارجہ نے شام کو تقسیم کرنے کی امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام کے بارے میں مکر و فریب اور جھوٹ سے کام لے رہا ہے۔
News ID 1879181
آپ کا تبصرہ