مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے روس کے صدر صدر ولادیمیر پوتین سے ماسکو میں ملاقات کے دوران فلسطین کے بارے میں امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ فلسطین کے حل میں ثالث کا کردار ادا نہیں کرسکتا کیونکہ امریکہ اسرائيل کا حامی اور طرفدار ہے۔اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات سے قبل صدر پوتین نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کی ہے۔ امریکی صدر اس سے قبل بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرچکے ہیں جبکہ امریکی صدر کے اس فیصلے کو عالمی برادری نے مسترد کردیا ہے۔
امریکہ مسئلہ فلسطین کے حل میں ثالث کا کردار ادا نہیں کرسکتا/امریکہ اسرائیل کا حامی و طرفدار
فلسطینی صدر محمود عباس نے روس کے صدر صدر ولادیمیر پوتین سے ماسکو میں ملاقات کے دوران فلسطین کے بارے میں امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ فلسطین کے حل میں ثالث کا کردار ادا نہیں کرسکتا کیونکہ امریکہ اسرائيل کا حامی اور طرفدار ہے۔
News ID 1878700
آپ کا تبصرہ