3 فروری، 2018، 11:07 AM

پاکستان کا سول اورعسکری وفد افغانستان پہنچ گیا

پاکستان کا سول اورعسکری وفد افغانستان پہنچ گیا

پاکستان کےسول اورعسکری حکام کا وفدافغانستان پہنچ گیا ، پاک افغان حکام دوطرفہ مسائل پربات چیت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسول اورعسکری حکام کا وفدافغانستان پہنچ گیا ، پاک افغان حکام دوطرفہ مسائل پربات چیت کریں گے۔ پاکستان کےوفدکی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کررہی ہیں ۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام دوطرفہ مسائل پربراہ راست بات کریں گے،جبکہ باہمی تجارت، مشترکہ ورکنگ گروپس کا اجلاس بھی ہوگا۔

مشترکہ ورکنگ گروپس بنانےکافیصلہ وزیراعظم پاکستان اورافغان صدر کی ملاقات میں طے پایاتھا ، اس سے قبل این ڈی ایس سربراہ ،افغان وزیرداخلہ نےبھی پاکستان کادورہ کیاتھا۔

یاد رہے کہ کابل میں دہشت گردحملوں میں تیزی کے بعد افغان وزیرداخلہ اور انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ پاکستانی قیادت کو افغان حکومت کےخدشات سے آگاہ کیاتھا۔ افغانستان کا کہنا ہے کہ کابل پر حملوں کا منصوبہ پاکستان میں کیا گیا جبکہ پاکستان نے اس الزام کو رد کردیا ہے۔

News ID 1878472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha