مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے لبنان کے شیعہ سفیر کو قبول کرلیا۔ کویت گذشتہ 6 ماہ سے ریان سعید کوشیعہ ہونے کی وجہ سے لبنان کے سفیر کے عنوان سے قبول کرنے سے انکار کررہا تھا ۔
اطلاعات کے مطابق کویت کے حکام نے ریان سعید کو کویت میں لبنانی شیعہ سفیر کے عنوان سے قبول کرلیا ہے حالانکہ لبنانی حکومت نے ریان سعید کو 6 ماہ قبل کویت میں سفیر متعین کیا تھا جبکہ کویتی حکام شیعہ ہونے کی وجہ سے اسے قبول کرنے سے انکار کررہے تھے۔ کویتی حکام کے اس عجیب اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
آپ کا تبصرہ