مہر خـررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مناسب وقت اور بہترحالات میں شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین جاری کشیدہ صورتحال بہتری کی جانب دکھائی دے رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وہ اپنے سخت حریف شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کو تیار ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ ہم مناسب وقت اور بہترین حالات کے انتظار میں ہیں اور معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریائی صدر مون جائی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں اور اس کے لئے مناسب وقت کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جنھیں امیرکہ شکوک و شبہات کی ںظر سے دیکھ رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مناسب وقت اور بہترحالات میں شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔
News ID 1877969
آپ کا تبصرہ