20 نومبر، 2017، 5:47 PM

مراکش میں امدادی خوراک کی تقسیم کے دوران 18 افراد ہلاک

مراکش میں امدادی خوراک کی تقسیم کے دوران 18 افراد ہلاک

مراکش میں امدادی خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ جانے کی وجہ سے 18افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مراکش میں امدادی خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ جانے کی وجہ سے 18افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مراکش کے صوبے الصویرہ کے قصبے سیدی بولالام میں امدادی خوراک کی تقسیم کے دوران یہ سانحہ پیش آیا جس میں بعض اطلاعات کے مطابق 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع  کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بزرگ افراد کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس غربت و افلاس کے مارے قصبے میں بھگدڑ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی مارکیٹ میں سالانہ امدادی خوراک تقسیم کی جارہی تھی۔

News ID 1876804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha