مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ تنظیم کے اکتیس ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں فلپائنی صدرنے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل کی کوئی سرحد نہیں ۔ علاقےمیں بحری قزاقوں کی کارروائی نے خطے کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ آسیان اجلاس میں آسیان کے 10رکن ملکوں کے علاوہ امریکہ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ،روس اور کینیڈا کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں ۔ آسیان اجلاس سے پہلے فلپائن کے صدر نے تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر فلپائن کے عوام نے آسیان رہنماؤں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔
فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جبکہ فلپائن عوام نے اجلاس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1876632
آپ کا تبصرہ