مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار " دی انڈیپینڈنٹ" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کے سفاک فوجیوں اور دہشت گرد بدھوؤں نے سینکڑوں اور ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کردیا اور اب اپنے بھیانک جرائم کی پردہ پوشی کے لئے ان بے گناہ مقتولوں کی لاشوں کو اکٹھا کر کے جلانا بھی شروع کر دیا ہے۔ کے مطابق میانمار کے مسلمانوں کی مدد کے لئے شروع کئے گئے ’آراکان پراجیکٹ‘ کی ڈائریکٹر کرس لیوا کا کہنا ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز اور بدھ انتہا پسند مارے گئے مسلمانوں کی لاشوں کو اکٹھا کرکے جلارہے ہیں تاکہ اپنے جرائم کے ثبوت مٹا سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ " حال ہی میں ہمیں راتھے ڈانگ خطے کے ایک دیہات میں 130 افراد کے قتل کی خبر ملی جبکہ دیگر کئی دیہاتوں میں بھی لوگوں کو درجنوں کے حساب سے مارا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کسی بھی ایک گاﺅں کو گھیر لیتی ہیں اور پھر فوجی لوگوں پر اندھا دھند گولیاں برسانا شروع کردیتے ہیں۔ تشدد کی ان کارروائیوں میں صرف سکیورٹی فورسز ہی نہیں بلکہ مقامی بدھ انتہا پسند بھی پیش پیش ہیں۔ ہمیں پتہ چلا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو سینکڑوں کی تعداد میں مارنے کے بعد سکیورٹی فورسز اور بدھ انتہا پسند ان کی لاشوں کو اکٹھا کرکے جلارہے ہیں۔" واضح رہے کہ صرف گزشتہ چند دن کے دوران ہی روہنگیا مسلمانوں کو ہزاروں کی تعداد میں قتل کر دیا گیا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان جان بچا کر بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں جا چکے ہیں۔ ایسے بھیانک مظالم پر بھی عالمی برادری نے خاموشی اختیار کئے رکھی ہے۔
میانمار کے سفاک فوجیوں اور دہشت گرد بدھوؤں نے سینکڑوں اور ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کردیا اور اب اپنے بھیانک جرائم کی پردہ پوشی کے لئے ان بے گناہ مقتولوں کی لاشوں کو اکٹھا کر کے جلانا بھی شروع کر دیا ہے۔
News ID 1875075
آپ کا تبصرہ