9 اگست، 2017، 12:54 AM

چین میں لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک

چین میں لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک

چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کے جنوب مغربی پہاڑی صوبے سیچوان میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی اور پوگے قصبے کے ایک گاؤں میں اس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعد  زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق صوبے میں اب تک 71 مکانات اور 5 کلومیٹر تک سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

News ID 1874441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha