مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شمالی حصے میں قائم مہاجرین کے جنین کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہیدکردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کے میڈیکل اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر چھڑپ کے دوران فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 شدید زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے تیسرے شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، اس کی ٹانگ پر گولی لگی تھی۔
![اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا](https://media.mehrnews.com/d/2016/11/21/3/2280709.jpg?ts=1486462047399)
مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شمالی حصے میں قائم مہاجرین کے جنین کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہیدکردیا ہے۔
News ID 1873813
آپ کا تبصرہ