مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی تحقیقاتی ادارے ہنری جیکسن سوسائٹی نے دو ہفتہ قبل اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ خطے اور علاقائی سطح پر دہشت گردی کے فروغم یں سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہے سعودی عرب دنیا بھر میں وہاب عقائد کو پھیلانے کے سلسلے میں دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے۔ اب جرمنی کے شہر فرانکفرٹ کےایک اسلامی تحقیقاتی مرکز نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی عقائد کے تمام وہابیوں کا دہشت گردوں سے قریبی رابطہ ہے اور دنیا بھر کے وہابی اسلام کی آڑ میں دہشت گردوں کو مالی تعاون اور افرادی قوت فراہم کررہے ہیں ۔ جرمنی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کے مطابق اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وہابیت کے فورغ میں سعودی عرب کروڑوں ڈالر صرف کررہا ہے اور دہشت گردوں کو شام، عراق لیبیا اور افغانستان میں ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔ ادھر برطانوی ادارے ہنری جیکسن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب وہابیت کے پھیلانے کے لئے سر توڑ کوشش کررہا ہے اور دنیا بھر کے وہابی مراکز کو سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر امداد فراہم کی جاتی ہے جبکہ وہابیوں کا دہشت گرد تنظیمون کے ساتھ قریبی رابطہ ہے اور سعودی عرب نے اب اپنے دامن کو بچانے کے لئے دہشت گرد کا پورا نزلہ قطر پر گرا دیا ہے۔
وہابیوں اور دہشت گردوں کا قریبی رابطہ/ سعودی عرب کی وہابیت کے فروغ میں کوششیں
برطانیہ اور جرمنی کے اداروں کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے وہابیوں اور دہشت گردوں کا آپس میں گہرا رابطہ ہیں اور تمام دہشت گرد تنظیموں کا تعلق وہابی ، سعودی اور دیوبندی افکار سے ہے۔
News ID 1873774
آپ کا تبصرہ