مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گجرات میں برادری میں شادی سے انکار کرنے پر نانا، ماموں، ماں اور بھائی نے لڑکی کو تیل چھڑک کر زندہ جلا کر ہلاک کردیا۔پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقہ سوک کلاں میں 22سالہ ماریہ نے گھر والوں کے اصرار کے باوجود برادری میں شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جس پر لڑکی کے نانا سراج، ماں روبینہ، بھائی ابرار اور ماموں نے پیٹرول چھڑک کر اسے زندہ جلا دیا۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی 80 فیصد جھلس گئی تھی۔ لڑکی نے اپنے نزاعی بیان میں اپنے نانا اور دیگر گھر والوں پر جلانے کا الزام عائد کیا۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پاکستان کے علاقہ گجرات میں برادری میں شادی سے انکار کرنے پر نانا، ماموں، ماں اور بھائی نے لڑکی کو تیل چھڑک کر زندہ جلا کر ہلاک کردیا۔
News ID 1871900
آپ کا تبصرہ