8 فروری، 2017، 4:16 PM

انقلاب اسلامی کی عظمت و شان و شوکت میں روز بروز اضافہ/امریکی دھمکیاں بے فائدہ

انقلاب اسلامی کی عظمت و شان و شوکت میں روز بروز اضافہ/امریکی دھمکیاں بے فائدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی عظمت ، مجد اور شان و شوکت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور یران کے خلاف امریکی دھمکیاں نا صرف بے فائدہ ہیں بلکہ امریکہ کے لئے مضر اور نقصان دہ بھی ہیں۔۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی عظمت ، مجد اور شان و شوکت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ جنرل جعفری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مختلف پہلو بھی نمایاں ہورہے ہیں  اور دوست و دشمن اس بات کے معترف ہیں کہ انقلاب اسلامی کی عظمت ، مجد اور شان و شوکت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

جنرل جعفری نےکہا کہ دشمن بھی انقلاب اسلامی کی پیشرفت اور عظمت کا اقرار کررہے ہیں اور امریکی حکام  کو سفارش کررہے ہیں کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیاں نا صرف بے فائدہ ہیں بلکہ امریکہ کے لئے مضر اور نقصان دہ بھی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ امریکی تجزيہ نگار امریکی صدر کو سفارش کررہےہیں کہ امریکہ کی طاقت  اب مضمحل ہوگئی ہے ، امریکہ کو اب بڑی طاقت ہونے کا خمار اپنے سر سے نکال دینا چاہیے۔ امریکی طاقت روبہ زوال ہے ۔ امریکی تجزیہ نگاروں کے جملات پر توجہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے یہ سب انقلاب اسلامی کی عظمت اور مجد کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ وہ طاقت جو ہمارے مد مقابل تھی وہ آج محو ہورہی ہے اور آج امریکی عوام امریکی صدر کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں امریکہ کے اندر امریکی حکام کے خلاف نعرے لگائے جارہے ہیں آج امریکی پرچم کو نا صرف ایران میں بلکہ دنیا کے گوشے گوشے میں نظر آتش کیا جارہا ہے کیونکہ یہ پرچم دنیا میں ظلم کی علامت بن گيا ہے اور دنیا کی تمام قومیں ظلم کے خلاف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی  عزت اور عظمت کے ساتھ اپنے اہداف کی سمت گامزن ہے اور ایران کی غیور اور بہادر قوم سخت سے سخت شرائط کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں ۔ ہم ظالم کے ہر ظلم کو کو برادشت کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ہم ظالم کی ہاں میں ہاں ملانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

News ID 1870296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha