مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں کہا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات امریکہ کے مفاد میں ہیں، ان کے دور صدارت میں روس ماضی کے مقابلے امریکہ کا زیادہ احترام کرے گا۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف بے وقوف لوگ ہی امریکہ اور روس کے درمیان اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں، دونوں ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے دنیا کو مسائل سے نجات دلوا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی حمایت کر چکے ہیں اور گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہیکنگ نے گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو اثراندار نہیں کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ہیکنک کے الزامات لگانے والوں کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بے وقوف لوگ ہی روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں۔
News ID 1869573
آپ کا تبصرہ