8 جنوری، 2017، 11:42 AM

امریکہ کو روسی ہیکنگ کی اطلاع برطانیہ نے دی

امریکہ کو روسی ہیکنگ کی اطلاع برطانیہ نے دی

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں روسی ہیکنگ کے بارے میں امریکی ایجنسیوں کو سب سے پہلے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اطلاع فراہم کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں روسی ہیکنگ کے بارے میں امریکی ایجنسیوں کو سب سے پہلے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اطلاع فراہم کی ۔ برطانوی ذرائع کے مطابق سب سے پہلے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے امریکی حکام کو اس سلسلے میں خبردار کیا تھا کہ ماسکو کی جانب سے ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی کمپیوٹرز ہیک کیے گئے ہیں ۔ یہ انٹیلی جنس اطلاع سال 2015 کے آخر میں دی گئی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی ایجنسیوں نے ماسکو بھیجے جانے والی ای میلز کی خفیہ نگرانی کے دوران اس ہیکنگ کا سراغ لگایا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے برطانوی ایجنسیاں خود بھی مشکل کا شکار تھیں کیونکہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کرچکی تھیں ۔

News ID 1869570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha