11 دسمبر، 2016، 2:30 PM

روس کا سمندر میں جوہری ڈرون کا تجربہ

روس کا سمندر میں جوہری ڈرون کا تجربہ

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے سمندر میں جوہری ڈرون کا نیا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے سمندر میں جوہری ڈرون کا نیا تجربہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے امریکی خفیہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق انسانی مدد کے بغیر چلنے والی روسی آبدوز بڑی تعداد میں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہوگی۔ یہ آبدوز انگلینڈ کے برابر رقبے کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھے گی۔ پینٹاگون کے حکام نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ روس نے جوہری آبدوز کا تجربہ 27 نومبر کو کیا تھا۔ انہوں نے تجربے کی کامیابی سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں ہیں۔ ترجمان پینٹاگون کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا ہے کہ امریکی فوج روسی فوج کی سمندر میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1868918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha