مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اچانک 5 سو اور ایک ہزار کے نوٹوں کو بند کرنے کے اقدام نے پورے ہندوستان میں افرا تفری اور طوفان برپا کردیا ہے ہندوستانی شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ہندوستانی بینکوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں اور لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ۔ عورتیں گریہ و زاری کررہی ہیں ہندوستانی عوام سخت مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی کے اس اقدام سے غریب اور امیر دونوں طبقات پر کاری ضرب وارد ہوئی ہے ہندوستانی وزیر اعظم نے لوگوں کی طاقت کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اگر عوام نے بینکوں کا رخ کرنے کے بجائے پردھان منتری ہاؤس کا رخ کیا تو پردھان منتری کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم کے اقدام سے غریب طبقات سب سے زيادہ متاثر ہوئے ہیں جنھیں زندگی کے وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ہندوستانی عوام نریندر مودی کو ملک دشمن اور عوام دشمن قراردے رہے ہیں۔
ہندوستان میں افرا تفری/ عوام مشکلات کا شکار/ بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اچانک 5 سو اور ایک ہزار کے نوٹوں کو بند کرنے کے اقدام نے پورے ہندوستان میں افرا تفری اور طوفان برپا کردیا ہے ہندوستانی شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ہندوستانی بینکوں کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں اور لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ۔
News ID 1868308
آپ کا تبصرہ