مہر خبررساں ایجنسی نے آئی آر آئی بی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے نامہ نگار محسن خزاعی آج سہ پہر کو شام کے شہر حلب میں شہادت کے عظیم درجہ پر فائز ہوگئے۔ محسن خزای حالیہ دو مہینوں سے شام کے شہر حلب کے اگلے محاذ سے رپورٹنگ پیش کرتے رہے آج سہ پہر کو وہ ایک ترکش لگنے سے شہادت کے عظیم درجہ پر فائز ہوگئے ۔ اللہ تعالی انھیں شہدائے کربلا اور محبین اہلبیت علیھم السلام میں شامل فرمائے۔ مہر خبررساں ایجنسی شہید کے اہلخانہ ، دوستوں اور میڈیا میں کام کرنے والے تمام ساتھیوں کواس المناک حادثے پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتی ہے۔
![شام میں ایرانی ٹی وی کے نامہ نگار درجہ شہادت پر فائز ہوگئے شام میں ایرانی ٹی وی کے نامہ نگار درجہ شہادت پر فائز ہوگئے](https://media.mehrnews.com/d/2016/11/12/3/2272321.jpg?ts=1486462047399)
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے نامہ نگار محسن خزاعی آج سہ پہر کو شام کے شہر حلب میں شہادت کے عظیم درجہ پر فائز ہوگئے۔
News ID 1868274
آپ کا تبصرہ