مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف اس ہفتہ ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوغان اور وزير اعظم بنعلی یلدریم کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد 29 اور 30 ستمبر کو ترکی کا دورہ کریں گے اس دورے میں وہ ترک حکام کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور شام کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترکی اور سعودی عرب دونوں شام ميں وہابی دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور دہشت گردوں کے ذریعہ شام کی حکومت کو گرانے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہیں لیکن انھیں اس کوشش میں شکست کا سامنا ہے۔
سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف اس ہفتہ ترکی کا دورہ کریں گے۔
News ID 1867178
آپ کا تبصرہ