29 اگست، 2016، 3:26 PM

ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی

ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی

ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد تین سو تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد تین سو تک پہنچ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک تین سو افراد کے ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ لاکھو ں افرا د سیلاب سے متاثر اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بہار ، اترپریش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اترکھنڈ میں سب سے زیادہ تباہی  ہوئی ہے جہاں دو لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ہر طرف پانی ہی پانی ہے جبکہ زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔بڑے پیمانے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں جبکہ وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بھی ہے۔

News ID 1866546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha