15 اگست، 2016، 3:00 PM

کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 اہلکار زخمی

کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 اہلکار زخمی

ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیر میں کرفیو نافذ کرنے کی کوشش کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 ہندوستانی پیرا ملٹری پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیر میں کرفیو نافذ کرنے کی کوشش کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 ہندوستانی پیرا ملٹری پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں کرفیو لگانے کی کوشش کے دوران مسلح افراد نے سی آر پی ایف  اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ترجمان بھونیشور چوہدری کے مطابق سری نگر میں مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ترجمان بھونیشور چوہدری نے بتایا کہ نواہٹا میں پہلے حملے میں 7 جبکہ دوسرے حملے میں 3 پیرا ملٹری آفیسرز زخمی ہوئے۔ایک اور سیکیورٹی عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نوہٹہ کے علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعے میں کتنے افراد ملوث ہیں۔

News ID 1866240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha