8 اگست، 2016، 4:21 PM

جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی

جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال پر وہابی دہشت گردوں کے خونخوار حملےکے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ  کے سول اسپتال پر وہابی دہشت گردوں کے خونخوار حملےکے بعد  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ہے۔جنرل راحیل شریف  نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شدید ذخمیوں کوبہترطبی سہولیات مہیاکرنے کیلئے سی ایم ایچ منتقل کیا جائے۔ آرمی چیف کو اتنی جلدی سول ہسپتال میں اپنے درمیان دیکھ کر وکلاء بھی حیران رہ گئے ۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا سول ہسپتال میں استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ دھماکے کے بعد زخمیوں کی عیادت کیلئے صوبائی دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف نےکوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور جائے حادثہ کا معائنہ بھی کیا۔ جس کے بعد آرمی چیف بلوچستان ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، ججز اور وکلاءرہنماؤں سے ملاقات کی اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر ، سابق صدر سمیت وکلاء اور دیگرافراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

News ID 1866081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha