مہر خبررساں ایجنسی نے مصر کے ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری ائیر لائن کے تباہ ہونے والے مسافر طیارے اے 320 کا ملبہ اور مسافروں کا کچھ سامان اسکندریہ کے ساحل سے مل گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کی فوج کے مطابق مصری بحریہ کو تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اور مسافروں کا کچھ سامان ملا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق ملبہ اسکندریہ کے شمال میں تقریباً 290 کلومیٹر کے فاصلے سے ملا۔
مصری طیارہ گذشتہ روز پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا، جس میں عملے سمیت 66 افراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے۔ ادھر داعش دہشت گردوں نے مصری مسافر طیارے کو گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
آپ کا تبصرہ