مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ فاٹا سمیت پورے پاکستان میں امن کی بحالی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور پاکستان میں مکمل امن قائم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں گورنر یوتھ فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ یوتھ فیسٹیول کے موقع پر نوجوانوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملک میں امن آچکا ہے، ہم اپنے نوجوانوں کے لئے پرامن پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج قبائلی عوام اورنوجوانوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ایک عرصے سے وہابی دہشت گردی سے لڑرہی ہے، ہمارے عزم و حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی اورپاک فوج کی جانب سے فاٹا سمیت پورے پاکستان میں امن کی بحالی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔
![پاکستان میں مکمل امن قائم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے پاکستان میں مکمل امن قائم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے](https://media.mehrnews.com/d/2015/09/15/3/1832476.jpg?ts=1486462047399)
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فاٹا سمیت پورے پاکستان میں امن کی بحالی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور پاکستان میں مکمل امن قائم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
News ID 1860525
آپ کا تبصرہ