مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے سنڈے ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر فرانس اور برطانیہ کے فضائي حملے غیر قانونی ہیں۔ شام کے صدر بشار اسد نے شام پر فرانس اور برطانیہ کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں جو مختلف بہانوں سے دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔
بشار اسد نے کہا کہ فرانس اور برطانیہ کا دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ، شام پر ان کے حملے غیر قانونی ہیں اور ان کے حملوں سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔اسد نے کہا کہ فرانس اور برطانیہ کے حملے اسی صورت میں قانونی ہوسکتے ہیں جب یہ ممالک شامی حکومت کے ساتھ ہمآہنگی کریں۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کے نظریات وہابی فکر پر استوار ہیں جس کا مرکز سعودی عرب ہے اور سعودی عرب دہشت گردوں سب سے بڑا حامی ہےجس کے فرانس ، برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ قریبی روابط ہین۔
آپ کا تبصرہ