مہر خبرررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہاہے کہ ہندوستان کو دنیا کا پولیس مین نہیں بننا چاہیے،بلکہ مشاورت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ مقامی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی خارجہ پالیسی کی اہمیت کو نہیں سمجھتے، ہر لیڈر کا اپنے ملک کیلئے ایک خواب اور ایک سوچ ہوتی ہے لیکن یہاں کچھ نظر نہیں آتا یکطرفہ امور نہیں چلائے جاسکتے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے روس کو نظر انداز کر دیا ہے جبکہ امریکہ جیسا ملک بھی ایسا نہیں کر سکتا کیا ہم چین اور جاپان کو نظر انداز کر سکتے ہیں ؟ ہمیں توازن رکھنا ہوتا ہے۔ آج دنیا پیچیدہ ہوچکی ہے لیکن مودی اسے سادہ انداز میں دیکھتے ہیں اور صرف اپنی ذات پر توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی سب سے بڑی ناکامی یہ ہے کہ وہ دنیا کو سمجھ نہیں سکے اس لئے انہیں حالیہ انتخابات میں شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے۔
ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہاہے کہ ہندوستان کو دنیا کا پولیس مین نہیں بننا چاہیے،بلکہ مشاورت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
News ID 1859727
آپ کا تبصرہ