5 اکتوبر، 2015، 2:46 PM

اسلام آباد میں وہابی جماعت کے امیر کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

اسلام آباد میں وہابی جماعت کے امیر کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں وہابی نام نہاد اہل سنت والجماعت اسلام آباد کے صدر مفتی تنویر عالم کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں وہابی نام نہاد اہل سنت والجماعت اسلام آباد کے صدر مفتی تنویر عالم کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے مفتی تنویر عالم کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نام نہاد اہل سنت و الجماعت کے رہنما کو مذہبی منافرت پھیلانے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ہوئے انہیں 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔فیصلے کی روشنی میں پولیس نے مفتی تنویر عالم کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ مفتی تنویر عالم کو کچھ عرصہ قبل مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرکے رہا کردیا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں اپنے غیر شرعی اور ناجائز مقاصد کے لئے اہلسنت کے مقدس پلیٹ فارم کو استعمال کرتی ہیں اور اکثر وہابی دہشت گرد تنظیمیں اہلسنت والجماعت کے نام سے سنگين اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں اور اہلسنت کے پلیٹ فارم کو بدنام کررہی ہیں۔

News ID 1858642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha