مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبان کے حامی غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر سابق صدر کے وکیل نے عدالت عالیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے موکل 27 اپریل کو متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔ دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر وہ 27 اپریل کو پیش نہ ہوئے تو وارنٹ بحال ہوجائیں گے۔
پرویز مشرف
اسلام آباد ہائی کورٹ کا پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعمل درآمد روکنے کا حکم
مہر نیوز/8 اپریل / 2015 ء : پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبان کے حامی غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
News ID 1853072
آپ کا تبصرہ