12 جنوری، 2015، 4:23 PM

افخم

ایرانی وزارت خارجہ کی راولپنڈی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کی راولپنڈی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

مہر نیوز/12 جنوری/ 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں امامبارگاہ پر سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے اقدامات اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے بالکل خلاف ہیں جن میں بےگناہ اور معصوم افراد مارے جاتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں امامبارگاہ پر سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے اقدامات اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے بالکل خلاف ہیں جن میں بےگناہ اور معصوم افراد مارے جاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایران پاکستان میں جاری دہشت گردانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور دہشت گردانہ اقدامات کو پاکستانی قوم اور امت اسلامیہ کے مفادات کے خلاف سمجھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت ملکر پاکستان سے دہشت گردی کا صفایا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی امامبارگاہ پر میلادالنبی کے جشن کے موقع پر طالبان نے خودکش حملہ کیا جس میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

News ID 1848036

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha