مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کے صدر بشار اسد اور شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام کے ساتھ ملاقات میں شامی عوام اور حکومت کی سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں استقامت اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شامی عوام اور شامی حکومت کے ساتھ ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ بعض علاقائی اور عالمی سامراجی طاقتیں شام کو اسرائيل کے خلاف اسلامی مقاومت اور مزاحمتی تحریک سے الگ کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں اور شامی عوام اور حکومت استقامت کے ساتھ عالمی سامراجی طاقتوں کے پیدا کردہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے نبرد آزما ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بنیادیں متزلزل ہیں اور شامی عوام اور حکومت کی فتح و کامیابی یقینی ہے۔
لاریجانی شام کے بعد لبنان اور عراق کا دورہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ