27 اکتوبر، 2014، 2:08 PM

جان کیری

امریکہ کی شمالی کوریا کے ساتھ جوہری اسلحہ کی تخفیف سے متعلق بات چیت پر آمادگي

امریکہ کی شمالی کوریا کے ساتھ جوہری اسلحہ کی تخفیف سے متعلق بات چیت پر آمادگي

مہر نیوز/27 اکتوبر/ 2014 ء :امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ ، شمالی کوریا کے ساتھ جوہری اسلحہ کی تخفیف سے متعلق بات چیت پر آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ ، شمالی کوریا کے ساتھ جوہری اسلحہ کی تخفیف سے متعلق بات چیت پر آمادہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق جان کیری نے یہ بات واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ یْن ہیونگ سی سے ملاقات کے بعد کہی۔جان کیری کا کہنا تھا کہ اس پہلے کہ کوئی بات چیت ہوسکے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کے لیے تیار ہے۔شمالی کوریا کے ساتھ چین، امریکہ، جاپان، روس اور جنوبی کوریا کے ہونے والے چھ فریقی مذاکرات کے تحت 2005ء میں ایک معاہدہ ہوا تھا۔

News ID 1843130

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha