مہر خبررساں ایجنسی نے ترک اخبار حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی اور قطر نے لبنانی مغوی شہریوں کو آزاد کرانے کے لئے داعش دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں داعش دہشت گردوں نے شام اور لبنان کی سرحد پر لبنانیوں کو اغوا کرلیا تھا۔
داعش کی طرف سے مذاکرات کے لئے دی گئی مہلت ختم ہورہی ہے جبکہ بعض ترکی اور قطری رہنماؤں نے داعش دہشت گردوں پر زوردیا ہے کہ وہ اس مہلت میں تین دن کا اضافہ کریں۔
واضح رہے کہ 23 اگست کو داعش دہشت گردوں نے شام اور لبنان کی سرحد پر کئی لبنانی شہریوں کو اغرا کرلیا تھا۔
آپ کا تبصرہ