23 اگست، 2014، 1:06 PM

غزہ

غزہ میں 18 عرب اسرائیلی جاسوسوں کو موت کی سزا دے دی گئي

غزہ میں 18 عرب اسرائیلی جاسوسوں کو موت کی سزا دے دی گئي

مہر نیوز/23 اگست / 2014 ء : غزہ میں فلسطینی تنظيم حماس نے اسرائیل کے لئے مخبری اور جاسوسی کرنے والے 18 فلسطینی عربوں کو سزائے موت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی تنظيم حماس نے اسرائیل کے لئے مخبری اور جاسوسی کرنے والے 18 فلسطینی عربوں کو سزائے موت دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کا ساتھ دینے کے الزام میں حماس نے 18 فلسطینیوں کو سزائے موت دے دی۔ گزشتہ روز غزہ کی سب سے بڑی مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد 6 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا جب کہ 11 افراد کو غزہ میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب ہلاک کیا گیا، ایک اور شخص کو ایک علیحدہ واقعے میں ہلاک کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ان افراد کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے قتل کیا، ان افراد کو اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملے سے دوسرے روز قتل کیا گیا، اسرائیلی حملے میں حماس کے 3 اہم رہنما شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 9 روز تک جاری رہنے والی عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد صیہونی افواج کی جانب سے 19 اگست سے غزہ پٹی پر ایک بار پھر شروع ہونے والی سفاکانہ کارروائیوں کے باعث مزید 76 فلسطینی شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی غزہ پر 8 جولائی سے جاری جارحیت میں اب تک تقریبا 2100 فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

News ID 1839726

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha