مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان برتھا امریکہ کے جزیرے پورٹوریکو سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے باعث پورٹوریکو میں طوفانی بارشوں اور 75 کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی حکام کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 9 ہزار لوگ بجلی جبکہ 13 سو سے زائد افراد پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا سلسلہ کیریبین جزائر میں پانچ روز تک رہنے کا امکان ہے جس کے بعد اس کا رخ بحر اوقیانوس میں شمال مشرق کی جانب ہوجائےگا۔
مہر نیوز/3 اگست / 2014 ء : سمندری طوفان برتھا امریکہ کے جزیرے پورٹوریکو سے ٹکرا گیا۔
News ID 1838953
آپ کا تبصرہ