آیت اللہ موحدی کرمانی
اسرائیل کو غزہ میں اپنے بھیانک جرائم کا قصاص ادا کرنا پڑےگا
مہر نیوز/ ا اگست / 2014ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے داراحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں اپنے بھیانک جرائم کا قصاص ادا کرنا پڑےگا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحد؛ کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے داراحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں اپنے بھیانک جرائم کا قصاص ادا کرنا پڑےگا۔
انھوں نے کہا کہ پوری دنیا غزہ میں اسرائیل کے بھیانک جرائم اور خوفناک مظالم سے آگاہ ہوچکی ہے اور اسرائیل کے جرائم تاریخ میں ثبت و ضبط ہوچکے ہیں ۔خطیب جمعہ نے کہا کہ غزہ میں اسراغيل کے ظلم و ستم میں امریکہ اور اس کے حامی ممالک برابر کے شریک ہیں۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ 1982 میں اسرائیل نے صبرا اور شتیلا کیمپوں میں 48 گھنٹوں کے اندر 3297 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا جن میں سے 1800 لاشیں سڑکوں اور گلی کوچوں میں پڑی رہیں اور1097 فلسطینیوں کو غزہ کے اسپتالوں میں شہید کیا جبکہ 400 زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو عکار کے اسپتال میں بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ شہید کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حامی ممالک اسرائیل کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔
خطیب جمعہ نے مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر اللہ تعالی سے اسرائیل کی نابودی اور فلسطینیوں کی فتح کی دعا کریں۔
News ID 1838883
آپ کا تبصرہ